advertisement

عورت غیر مرد سے دوستو کیوں کرتی ہے

امام علی علیہ السلام راستے سے گزر رہے تھے دیکھا ایک شخص اداس بیٹھ کے کچھ سوچ رہا تھا امام علیہ السلام اس کے قریب گئے اور اس کے چہرے کو دیکھ کے اس کے دل کے حال کو جان گئے لیکن اس کے اطمینان کے لیے فرمانے لگے اے بندہ خدا کیا سوچ رہے ہو اس نے کہا یا علی آپ تو دلوں کے راز جانتے ہیں میں کافی دنوں سے یہ محسوس کر رہا ہوں کہ میری بیوی مجھ سے پیار نہیں کرتی میرا اس طرح سے احترام نہیں کرتی اس کے پیچھے کیا وجہ ہے بس یہ کہنا تھا تو امام علیہ السلام نے فرمایا اے شخص یاد رکھنا اللہ نے عورت کو احساس کی مٹی سے بنایا تب ہی عورت کے وجود پے اس کا دل حکومت کرتا ہے

اس کے احساسات حکومت کرتے ہیں عورت اپنے رشتوں اور زندگی کو دل کے ترازو میں تولتی ہے یاد رکھنا عورت کبھی اپنے مرد سے دور نہیں ہوتی بلکہ مرد کا غلط رویہ عورت کو دور ہونے پر مجبور کر دیتا ہے میں نے اللہ کے رسول سے سنا کہ جو انسان اپنے عورتوں کی عزت نہیں کرتا لوگوں کے سامنے اسے بے عزت کرتا ہے اس کی چھوٹی چھوٹی باتوں کی تعریف نہیں کرتا اس کو اپنا غلام سمجھتا ہے تو یوں وہ عورت کے دل سے اپنے لیے محبت کو مٹا دیتا ہے یاد رکھنا عورت کا اپنے مرد سے دور ہونا اپنے مرد کے لئے نفرت نہیں بلکہ اپنے مرد کے لئے بغاوت ہوتی ہے تو وہ کہنے لگا یا علی اس بغاوت کو کیسے ختم کیا جائے امام علیہ السلام نے فرمایا اس بغاوت کو پیار سے ختم کیا جا سکتا ہے عزت سے ختم کیا جا سکتا ہے احساس سے ختم کیا جا سکتا ہے اپنی عورت کو وہ مقام دو جو اپنے لیے چاہتی ہے اپنی عورت کو وہ عزت جو وہ اپنے لئے سوچتی ہےاپنی عورت کو وہ پیار جس کا وہ حق تم پر رکھتی ہے اے شخص اگر تم نے اپنی عورت کوصرف یہ چیزیں دی تو زندگی بھر تمہاری عورت تمہاری ہی ہو کے رہے گی

advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*