advertisement

گوند کتیرا کے فائدے درست استعمال اور گوند کتیرا کن لوگوں کو نہیں کھانا چاہیے

گوند کتیرا ایک کانٹے دار پودے کی اندرونی رطوبت سے حاصل کیا جاتا ہے، یہ پودا عام طور پر پہاڑی علاقوں میں پایا جاتا ہے اور دُنیا میں سب سے زیادہ گُوند کتیرا ایران میں پیدا ہوتا ہے۔ اس پودے کی گُوند کی کوئی خوشبو اور ذائقہ نہیں ہوتا یہ پودے کی اندرونی رطوبت کو خُشک کرکے بنایا جاتا ہے اور اس کو کئی طرح استعمال کیا جاتا ہے، کھانے کیساتھ ساتھ اس کو انڈسٹری میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ گوند کتیرا صحت کے لیے انتہائی مُفید ہے اور اس میں بیشمار فائدے ہیں خاص طور پر یہ گرمی میں جسم کو ٹھنڈا کرتا ہے اور سردی میں جسم کو گرم رکھتا ہے۔

لُو لگ جانے کی صورت میں گوند کتیرا جسم کے درجہ حرارت کو کم کرنے کے لیے اکسیر کا کام کرتا ہے اور اسے عام طور پر گرمی لگنے کی صورت میں پانی میں بگھو کر نرم کیا جاتا ہے اور ٹھنڈے شربت میں ڈال کر پیا جاتا ہے۔ گوند کتیرا دستوں کی بیماری میں بھی انتہائی مُفید ہے یہ نظام انہطام کو بہتر بناتا ہے اور جسم کو ڈی ہائیڈریشن سے بچاتا ہےاوراس کا استعمال مردوں کی صحت پر انتہائی حیرت انگییز نتائج پیدا کرتا ہے۔ گوند کتیرا جلد کو بُوڑھا نہیں ہونے دیتا اور اُسے تروتازہ اور جوان رکھتا ہے۔ یہ خواتین کی چھاتی کو بڑھانے والی ہربل ادویات میں کثرت سے استعمال کیا جاتا ہے، طبیب حضرات صدیوں سے اسے زچہ خواتین کی کمزوری دُور کرنے کے لیے خواتین کو کھلاتے ہیں کیونکہ کہ یہ زچہ اور بچہ دونوں کے لیے انتہائی مُفید ہے۔

اس کو بہت سے کھانوں میں استعمال کیا جاتا ہے خاص طور پر سلاد کی ڈریسنگ میں ، مایونیز میں، ائس کریم کو گاڑھا کرنے میں، پوڈینگ میں اور لڈو بنانے میں اور کیک وغیرہ کی ڈریسنگ کیساتھ ساتھ بہت سے ڈرنکز میں اسے استعمال کیا جاتا ہے۔ گوند کتیرا لیدر کو پالش کرنے میں استعمال ہوتا ہے، یہ ٹیکسٹائل انڈسٹری میں سلک کو رنگ دینے کے علاوہ مختلف کاسمیٹکس میں بھی استعمال ہوتا ہے اس کے علاوہ ٹوتھ پیسٹ میں اور سیگار کے پتے کو بند کرنے کے لیے بطور استعمال کیا جاتا ہے۔ گوند کتیرے کے نقصانات گوند کتیرے کے ساتھ زیادہ سے زیادہ پانی کا استعمال کرنا چاہیے تاکہ یہ سانس کی نالی کو بند نہ کرے وگرنہ سانس کی بیماریوں کے لاحق ہونے کا خدشہ بڑھ جاتا ہے۔

advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*