advertisement
advertisement

امام ابو حنیفہؒ کا صبر

امام ابو حنیفہؒ دکان سے کچھ سودا سلف خرید رہے تھے کہ ایک شخص نے آواز لگائی کی (جو کہ فطرتا خبیث انسان تھا) ابو حنیفہؒ ! اپنی ماں کو میرا نکاح کا پیغام دے آ (یعنی کھلم کھلا وہ آپ کو ماں کی گالی دے رہا تھا) اس وقت امام ابو حنیفہؒ کی والدہ کی عمر 80 برس تھی. امام ابو حنیفہؒ نے بڑے حوصلے اور تحمل سے کام لیا اور فرمایا کہ میری والدہ عاقلہ اور اپنے فیصلے میں آذاد ہیں آپ خود ان کی خدمت میں حاضر ھو کر بات کر لیں۔وہ شخص آپ کے پیچھے پیچھے چل پڑا. جیسے ہی امام ابو حنیفہؒ نے گھر کی دہلیز پر قدم رکھا ایک زوردار چینخ کی آواز آئی. آپ نے مڑ کر دیکھا تو وہی شخص زمین پر گرا تڑپ رہا تھا اور کچھ ہی دیر بعد وہ مر گیا. لوگوں نے کہا کہ اس کو امام ابو حنیفہؒ کا صبر کھا گیا. اللہ اکبر

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*