advertisement

صبح روزانہ صابن کی بجائے اس چیز سے منہ دھولیں

اسلام علیکم دوستو آپ جانتے ہیں کہ خوبصورت صرف گوری رنگت تک ہی محدود نہیں ہے بلکہ یہ بھی دیکھا جاتا ہے کہ آپ کی سکن کتنی نرم ملائم ہے جھائیوں کے داغ دھبوں کے بغیر ہے آپ جانتے ہیں بازاری پروڈکٹ کیمیکل سے بھرپور ہوتے ہیں اس لئے میں آج آپ کے ساتھ آزمودہ قدرتی نسخہ شیئر کرنا چاہتی ہوں جس کا کوئی سائیڈ افیکٹ نہیں ہے آپ اپنا چہرہ صابن یا فیس واش سے دھونے کی بجھائے اس چیز سے دھوئیںاس سے آپ کی سکن صاف اور آپ کا رنگ بہت ہی گورا ہو جائےگا وہ کارآمد چیز کونسی ہے آج ہم آپ کو بتائیں گے تو دوستو اس کے لیے آپ کوچاہیے خالص کچا دودھ آپ نے کچا دودھ لینا ہے

دوسرے نمبر پر آپ کو چاہیے چاول کا آٹا اور تیسرے نمبر پر آپ کو چاہیے گلاب کا عرق گلاب کا عرق آپ کے پاس نہیں ہے تو آپ گلاب کی پتیاں بھی لے سکتے ہیں چاول کا آٹا سکن کو صاف اور گورا کرتا ہے اگر آپ کی سکن پر داغ دھبے ہیں اور رنگ بھی ساونلا ہے تو آپ چاول کا آٹا ضرور استعمال کریں یہ آپ کی سکن کو صاف کرے گا اور رنگ کو بھی گورا کرے گا گلاب کے عرق کو جلد کا ڈاکٹر بھی کہا جاتا ہے عرق گلاب جلد پر ہوجانے والی جلن اور خارش کو ختم کرتا ہے، داغوں اور جلد کی کئی بیماریوں کو دور کرتا ہے۔ عرق گلاب جلد کے مساموں میں پھنس جانے والی مٹی اور چکناہٹ کو بھی ختم کرتا ہے اس کی اینٹی بیکٹیریل اور اینٹی آکسیڈینٹ خصوصیات کی وجہ سے جلد کے خلیوں کو مضبوط کرکے اس کے ٹشوز کو دوبارہ سے بناتا ہے اور جلد پر ہونے والے زخموں کا بھی علاج کرتا ہے کچا دودھ سکن کے لیے بہت ہی اچھا ہوتا ہے یہ آپ کی سکن پر چمک لاتا ہے اور آپ کی سکن کو نرم کرتا ہے اگر آپ کی سکن پر بہت زیادہ خشکی ہے تو یہ اس کو بھی ٹھیک کرے گا آپ نے بول میں دو چائے کے چمچ چاول کا آٹا اور ایک چائے کا چمچ گلاب کا عرق اور حسب ضرورت کچا دودھ ایڈ کرنا ہے جس سے اس کا اچھا سا پیسٹ بن جائے پیسٹ بنائیں پھر اس کو اچھے سے مکس کر لیں اس کے بعد اپنے چہرے کو اس پیسٹ سے دھو لیں چاہے تو چہرے پر لگا کر ہلکے ہاتھوں سے ایک دو منٹ کے لیے مساج کریں اور پھر اس کو سادہ پانی سے دھو لیں ورنہ اس پیسٹ کو اپنے چہرے پر لگائیں پانچ سے دس منٹ لگا رہنے دیں اس کے بعد دھوتے ہوئے ہلکا ہلکا مساج کرکے اس کو اپنے چہرے سے اتار لیں آپ دیکھیں گے چند دن کے استعمال سے آپ کا رنگ گورا ہو جائے گا سکن پر جتنے بھی داغ دھبے ہیں وہ ختم ہو جائیں گے اور آپ کو کسی بھی قسم کا سکن کا کوئی مسئلہ ہے وہ بھی ٹھیک ہو جائے گا اس کو ضرور آزما کر دیکھیں آپ کو اس سے بہت فائدہ ہوگا آپ شروع میں اسے روزانہ استعمال کریں لیکن آپ نے مساج زور سے نہیں کرنا ایک منٹ کے لیے ہلکے ہاتھوں سے مساج کریں اور پھر اسے آپ ہفتے میں دو بار ضرور استعمال کریں تو دوستو کیسا لگا آپ کو آج کا نسخہ اچھا لگے تو اپنے دوستوں رشتے داروں کے ساتھ لازمی شئیر کریں

advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*